ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ا۔۔۔ خامنہ ای نے آج صبح تہران یونیورسٹی میں آیۃ اللہ خوش وقت کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ نمازہ جنازہ میں ایران کے صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی سمیت متعدد اعلی حکام اور شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جلوس جنازہ کے بعد عالم ربانی آیت ا۔۔ خوشوقت کے جسد خاکی کو تدفین کےلئے حضرت عبدالعظیم حسنی کے مزار مبارک پر منتقل کیا جائے گا ۔ایران کے مشہور عالم دین آیت ا۔۔۔ خوشوقت،گذشتہ بدھ کو حج عمرہ کے دوران مکۃالمکرمہ میں انتقال کرگئے ۔
22 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393695
آیۃ اللہ شیخ عزیزاللہ خوش وقت کی نماز جنازہ آج صبح رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔